لاہور، 26 مئی (اے پی پی): صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان سپر لیگ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ 10 کا چیمپئن بننے پر مبارکباد دی۔
صدر مملکت نے پاکستان سپر لیگ 10 کے چیمپئن لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 کی ٹرافی پیش کی اور گولڈ میڈل بھی پہنائے اس کے علاوہ صدر مملکت نے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو انعامی چیک بھی پیش کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہلاہور قلندرز نے فائنل میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیااور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہافواجِ پاکستان کی جانب سے ملک کے کامیاب دفاع کی بدولت ہی آج ہم امن سے پی ایس ایل کا فائنل دیکھ رہے ہیں۔
صدر مملکت نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی کی انتظامیہ کو مبارکباد دی۔