عالمی بینک کے وفد کا بی آئی ایس پی ون ونڈو مرکز کا دورہ

5

اسلام آباد، 22 مئی (اے پی پی):  عالمی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے انا بجیرڈے کی قیادت میں اسلام آباد میں موجود بی آئی ایس پی ون ونڈو سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ، سید عمران احمد شاہ، چیئرپرسن بی آئی ایس پی اور سیکریٹری نے مہمان وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ نے اس موقع پر کہا کہ بی آئی ایس پی غربت کے خاتمے اور خواتین کو بااختیار بنانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ ہم عالمی بینک کے ساتھ اپنی شراکت کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکز میں مستحقین کے لیے تمام سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ ان کی مشکلات کو کم کیا جا سکے اور خدمات تک رسائی آسان بنائی جا سکے۔