لاہور26 مئی(اے پی پی)لاہور میں پولیو مہم کا آغاز، 22 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی مہم جاری، وزیر اعلیٰ کے پولیو فری ویژن کی تکمیل کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کریم بلاک کا دورہ کیااور پولیو مہم کا جائزہ لیا ۔ٹیلی شیٹس اور ڈور مارکنگ چیک کی۔اے سی علامہ اقبال ٹاؤن خواجہ محمد عمیر محمود ڈپٹی کمشنر لاہور کے ہمراہ تھے۔پولیو فیلڈ سٹاف کو مہم کامیاب بنانے کی ہدایات دیں ۔5 سال سے کم عمر کے 22 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر لاہور کو پولیو سے پاک بنانا کا ضلعی انتظامیہ کا عزم پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، ڈی سی لاہور کی شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچے کو پانچ سال کی عمر تک پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جائے اور پولیو ورکرز محنت سے کام کریں تاکہ لاہور پولیو سے پاک زون بن سکے، سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہری پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ کوئی بچہ مہم سے محروم نہ رہے۔