اسلام آباد،16مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے معرکہ حق میں تاریخی فتح کے حوالہ سے وزیراعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں قومی پرچم لہرا یا ۔ پرچم کشائی کی تقریب جمعہ کو یوم تشکر کے موقع پروزیراعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی ۔
سبز ہلالی پرچم کو لہرانے کے بعد وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قومی پرچم کو خصوصی سلامی دی ۔ معرکہ حق میں بھارتی جارحیت کے دوران تاریخی فتح کے حوالہ سے جمعہ 16مئی کو یوم تشکر منایا گیا ۔











