ملتان ؛قلعہ کہنہ اور قاسم باغ میں جنگی صورتحال کے حوالے سے فرضی مشق کا انعقاد

11

ملتان،09مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہیں اس سلسلے میں قلعہ کہنہ اور قاسم باغ میں جنگی صورتحال کے حوالے سے فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا جس میں پیشگی اطلاع کے بغیر ضلعی محکموں نےایک کال پر 7 منٹ کے اندر فوری ریسپانس دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سی پی او صادق علی ڈوگر اور مسلم لیگی رہنما عبدلغفار ڈوگر کے ہمراہ فرضی مشق کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پولیس ،سول ڈیفنس ،ریسکیو 1122 ،محکمہ صحت اور انسداد دہشت گردی سمیت تمام محکمے فرضی مشقوں میں شریک ہوئے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی صورتحال میں فوری ریسپانس کرنا ہے جبکہ ضلعی محکموں کی ایمرجنسی صورتحال میں پرفارمنس چیک کی جارہی ہے۔اس موقع پر سی پی او صادق علی ڈوگر نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی ادارے اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔