ملتان ؛ نجی سکول کے ہمراہ عام خاص باغ میں درختوں کی شجرکاری مکمل

9

ملتان  06 مئی (اے پی پی ): پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام نجی سکول کے ہمراہ عام خاص باغ میں درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی گئی ہے۔

اس سلسلے میں امرود،انار،جامن اور بکائن کے درجن درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی گئی۔عام خاص باغ میں میاں واکی جنگل مکمل کر لیا گیا ہے جس میں مزید درختوں کی شجرکاری بھی جاری ہے جس میں پھل دار درخت اور سایہ دار درخت بھی شامل ہیں۔

ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے اس موقع پر کہا کہ شہر میں مزید شجرکاری کی جائے گی۔پارکوں کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس پر بھی شجرکاری کر رہے ہیں شہر کوسر سبز اور خوبصورت بنانے کے لیئے پُر عزم ہیں۔