نو لاکھ فوج کی موجودگی میں پہلگام واقعہ بھارت کی ناکامی ہے، سحر کامران

4

اسلام آباد،06 مئی(اے پی پی ): پیپلزپارٹی پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا کہ آج ملک میں بھارتی گیڈر بھبکیوں کے باوجود کوئی خوف نہیں،اس کا کریڈٹ ذوالفقار علی بھٹو سے نواز شریف کو جاتا ہے جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا،ہمارے جوان وطن کی سرحدوں کا دفاع اور عوام ملک کی سالمیت کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں سحر کامران نے کہا کہ مشکل حالات میں قومی مفاد کے لئے پوری قوم ایک ہوجاتی ہے۔9 لاکھ فوج کی موجودگی میں پہلگام واقعہ بھارت کی ناکامی ہے۔ بھارت خود پاکستان میں آکر دہشت گردی کراتا رہا ہے کلبوشن یادیو اس کی زندہ مثال ہے۔

سحر کامران نے کہا کہ پاکستانی قوم بھارت کے پاکستان پر الزام کو مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے جس نے 90 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔