ملتان 07 مئی (اے پی پی ): وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر مہناز خاکوانی کا نشتر ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کا تفصیلی دورہ کیا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے اضافی بستروں کے انتظام سمیت طبی سازو سامان، سرجیکل آلات، ادویات اور خون کی دستیابی کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے نشتر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ، زخمیوں اور متاثرہ افراد کو فوری، مؤثر اور منظم طبی امداد کے لیے طبی عملے کی اضافی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں۔