مظفرآباد،8مئی(اے پی پی):وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے ایمرجنسی رسپانس سینٹر” کا دورہ کیا، وزیراعظم آزادکشمیر کو ایمرجنسی رسپانس سینٹر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم نے ایمرجنسی رسپانس کی استعداد کا جائزہ لیا۔ایمرجنسی رسپانس سینٹر میں محکمہ داخلہ / پولیس، صحت عامہ اور SDMA سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات شامل ہی،ایمرجنسی رسپانس سینٹر 24/7 بنیادوں پر الرٹ رہے گا۔
وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں کہ متعلقہ محکمہ جات ایل او سی کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں مانیٹرنگ اور ڈیٹا شئیرنگ کو مزید مؤثر بنائیں، کسی بھی ناگہانی صورتحال میں کوآرڈینیشن کو یقینی بناتے ہوئے فی الفور رسپانس کیا جائے ،غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایمرجنسی رسپانس سینٹر کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔