وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ملاقات

4

اسلام آباد، 22 مئی ( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ملاقات ہوئی جس میں صوبہ پنجاب سے متعلق امور پر اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔

گورنر پنجاب نے معرکہء حق کے دوران اہم فیصلوں پر وزیراعظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ، وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔