وزیراعظم کے خصوصی معاون ہارون اختر خان  سے پاکستان ونیسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقات

5

اسلام آباد ، 23 مئی )اے پی پی ): وزیراعظم کے خصوصی معاون ہارون اختر خان  سے پاکستان ونیسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقات ہوئی۔

 وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان اور پاکستان ونیسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PVMA) کے درمیان آج ایک اعلیٰ سطحی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں PVMA کے چیئرمین شیخ عمر ریحان، وزارت صنعت و پیداوار کے سیکرٹری جناب سیف انجم اور گھی انڈسٹری کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ملاقات میں گھی کی صنعت کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ہارون اختر خان نے صنعت کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

“ہم گھی سیکٹر کو درپیش مسائل کو مکمل طور پر تسلیم کرتے ہیں اور صنعت پر اضافی دباؤ نہیں ڈالیں گے،” جناب ہارون اختر خان نے کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام بقایاجات جلد از جلد ادا کیے جائیں گے۔ “وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت تمام زیر التوا ادائیگیوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائے گی،” انہوں نے کہا۔ نقد ادائیگیوں میں وقت لگنے کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادائیگی کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔

ہارون اختر خان نے کم آمدنی والے خاندانوں کی مدد کے لیے حکومت کی حالیہ کوششوں کو بھی اجاگر کیا اور کہا، “وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج مستحقین کے گھروں تک کامیابی سے پہنچایا۔”

انہوں نے وزارت صنعت و پیداوار کی صنعت کے مسائل حل کرنے کے لیے مکمل وابستگی کا اعادہ کیا اور  حکومت  وزارت صنعت و پیداوار ہمیشہ آپ کے مسائل کے حل کے لیے موجود ہیں۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کاروباری برادری کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔