وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فن لینڈ کے سفیر ہانو ریپاتی کی ملاقات

10

لاہور، 09 مئی (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فن لینڈ کے سفیر ہانو ریپاتی نے ملاقات کی۔  ملاقات میں باہمی تعلقات، تعلیمی اشتراک کار، تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی، اس دوران تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں فن لینڈ کی ترقی کو سراہا گیا اور اشتراک کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے مزید فروغ کے لئے اعلیٰ سطح روابط بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فن لینڈ کے سفارتخانے کی اسلام آباد میں بحالی کو خوش آئند قرار دیا۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور فن لینڈ کے تعلقات جمہوریت اور پائیدار ترقی پر مبنی ہیں، تعلیم، ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی تحفظ میں فن لینڈ کی مہارت قابل تقلید ہے۔ انھوں نے کہا کہ فن لینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی فن لینڈ اور پاکستان کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اور فن لینڈ انٹرنیشنل کے مابین ووکیشنل ٹریننگ پر اشتراک ایک اہم سنگِ میل ہے، پُرامن بقائے باہمی اور احترام ہمارے مشترکہ اقدار کا حصہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فن لینڈ کیلئے پنجاب میں قابل تجدید توانائی، زرعی ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل خدمات اور تعلیم جیسے شعبوں میں بے شمار مواقع دستیاب ہیں۔