لاہور، 17 مئی (اے پی پی): وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا، خصوصی اجلاس میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایم ڈی پی ایس آئی سی سارہ عمر نے آسان کاروبار سکیم پر پیش رفت سے آگاہ کیا، چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت 3010افراد کو -18 ارب روپے کے لون جاری، چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈ سکیم کے تحت ایک لاکھ4ہزار افراد کو -43ارب روپے کے قرض کا اجراء، چیف منسٹر آسان کاروبارفنانس کے لئے 74579درخواستیں موصول ہوئیں اور 2505 کو منظور کیا گیا اور قرضے مل گئے۔ بریفننگ میں بتایا گیا کہ چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس ٹیرٹو کے لئے12029 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 505منظور ہوئیں اور قرضے مل گئے، چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈ سکیم کے لئے 1380838 درخواستیں موصول ہوئیں اور 104133 کو منظور کیا گیا۔ ٹرانسپورٹیشن کاروبار کے لئے 1312افراد نے -3ارب 91کروڑ روپے کے قرض حاصل کئے، ٹریڈنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن کے لئے 175افراد نے -3 ارب94 کروڑ روپے کے قرض حاصل کئے۔ صرف 3ماہ میں 1لاکھ7ہزار سے زائد افراد کو -61 ارب روپے کے لون، پنجاب میں پہلی مرتبہ 90روز میں دیئے گئے اور 57913نئے کاروبار شروع ہونے کا ریکارڈ بن گیا۔نئے کاروبار شروع کرنے کیلئے 23ارب 91کروڑ روپے کے قرض جاری کئے گئے، پہلی مرتبہ 6753 خواتین نے کاروبار چلانے کیلئے3 ارب 42کروڑ روپے کے لون لے لئے، وزیراعلی مریم نواز شریف نے آسان کاروبار فنانس اورکارڈلون کیلئے زیر غور درخواستیں کا پراسیس جلد مکمل کرنے کا حکم دیا گیا۔ وزیراعلی کی ہدایت پر آسان کاروبار کارڈ اب واٹس ایپ کے ذریعے بھی ایکٹیو کیا جا سکے گا، وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایکسپورٹ اور مینو فیکچرنگ سیکٹر لون کے لئے پلان طلب کر لیا، انھوں نے کہا کہ آن لائن کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پروگرام کسی صورت نہیں رکنا چاہیے۔