وزیرداخلہ محسن نقوی دو روزہ  دورہ پر قطر پہنچ گئے 

21

‎دوحہ ،5 مئی ( اے پی پی): وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی 2 روزہ سرکاری دورہ پر قطر پہنچ گئے  جہاں

‎ قطر کے وزیر مملکت داخلہ شیخ عبدالعزیز بن فیصل بن محمد الثانی اور پاکستانی سفیر محمد عامر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک خیرمقدم کیا ۔

‎ قطر کے وزیر مملکت داخلہ شیخ عبدالعزیز بن فیصل بن محمد الثانی نے وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‎آپ کا دورہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے اہم ثابت ہو گا۔

محسن نقوی نے کہا ‎ پاکستان  قطر کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔