اسلام آباد، 22 مئی ( اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت کے حوالے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت پر طویل مدتی جامع منصوبہ پیش پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توانائی شعبے کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے،گیس شعبے میں مزید اصلاحات سے گردشی قرضے کے حجم کو بتدریج کم کرکے ختم کیا جائے۔
وزیرِ اعظم نے مقامی گیس کی پیداوار بڑھانے اور نئے ذخائر دریافت کرنے کیلئے مختلف بلاکس کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا۔