‎وزیر ریلوے کی کاروباری کمیونٹی کے اراکین سے  ملاقات

10

اسلام آباد، 19 مئی ( اے پی پی):  وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے وزارت ریلوے میں کاروباری کمیونٹی کے اراکین کے ساتھ

‎ ملاقات  کی ہے، جس میں پاکستان کی مسلح افواج کی بے مثال قربانیوں اور عزم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

‎وفاقی وزیر نے کہا ہماری افواج کا حوصلہ اور عزم کسی سے کم نہیں۔ ان کے ہر اقدام کے پیچھے پاکستان کی عزت اور سرحدوں کا دفاع ہے، اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

‎انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی جائے گی، جو نہ صرف ایک احتجاجی مظاہرہ ہوگا، بلکہ ہمارے اتحاد، ہمارے عزم، اور ہمارے وطن سے محبت کا علامتی نشان بھی ہوگا۔حنیف عباسی نے تمام کاروباری رہنماؤں اور عوام سے درخواست کی کہ وہ ریلی میں بھرپور شرکت کریں تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ ہم سب ایک ہیں، اور پاکستان کی عظمت کا دفاع ہم سب کا فرض ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہہمیں اس ریلی میں شریک ہو کر پاکستان کی قوت اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہے