وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر کی ملاقات

7

‎اسلام آباد،07مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے۔‎ملاقات میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

‎وزیرداخلہ نےقائم مقام امریکی سفیر کو بھارتی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے بریف کرتے ہوئے کہا کہ ‎بھارت نے جنوبی ایشیا کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے،بھارت نے علاقائی امن کو تار تار کیا ہے۔

‎محسن نقوی نے کہا کہ‎بھارت نے شہریوں کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا ہے‎جبکہ‎پاکستان  نے دفاع وطن کے لئے دشمن کو بھرپور جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎پاکستان نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا، لیکن ہم اپنی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے جبکہ‎بھارت کے خطرناک عزائم سے پہلے ہی دوست ممالک کو آگاہ کر دیا تھا۔