وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے عالمی بینک کے وفد سے ملاقات

8

اسلام آباد، 22 مئی ( اے پی پی): وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی عالمی بینک کے وفد سے ملاقات ہوئی۔وزیر توانائی نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات سے ریکوری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں بجلی کی مسابقتی مارکیٹ جلد متعارف کرائی جائے گی، پاور مارکیٹ آپریٹر کے طور پر کام کرنے والی کمیٹی ISMO کا قیام عمل میں آ چکا ہے اور قابل ماہرین کی تعیناتی جاری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سبسڈی صرف مستحق افراد تک محدود کی جائے گی، سبسڈی نظام کی بہتری کے لیے ورلڈ بینک کا تعاون درکار ہے۔