وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سرکاری دورہ پر مشہد ایران پہنچ گئے

5

اسلام آباد،27مئی  (اے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  سرکاری دورہ پر مشہد ایران پہنچ گئے۔

مشہد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ صوبہ خراسان کے گورنر جنرل غلام حسین مظفری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نی مشہد میں  حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ پر حاضری دی اور روضہ امام رضا علیہ السلام کے مختلف حصے دیکھے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے نوافل ادا کئے اور روضہ امام رضا علیہ  السلام پرخصوصی دعا کی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی   نے امن و سلامتی ۔ ترقی و خوشحالی اور خطے میں استحکام کے لئے دعا  کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی  نی پاکستانی زائرین کے لیے خصوصی انتظامات  کرنے پر ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ پاکستان اور ایران زائرین کی سہولتوں کے لیے مل بیٹھ کر مزید اقدامات کریں گے۔