پاکستانی عازمین حج کی حجاز مقدس آمد کا سلسلہ جاری

26

اسلام آباد،17 مئی ( اے پی پی): پاکستانی عازمین حج کی حجاز مقدس آمد کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک 143 پروازوں کے ذریعے 38 ہزار 229 عازمین حج سعودی عرب پہنچے ہیں۔

‎ترجمان مذہبی امور  نے بتایا کہ آج  14 پروازوں کے ذریعے مزید عازمین حج جدہ کے راستے مکہ مکرمہ پہنچیں گے

‎الراجحی کمپنی کے ذریعے عازمین حج کو نسک کارڈز کی فراہمی  بھی جاری ہے جبکہ پاکستان حج مشن کے تحت عازمین حج کو مکہ  اور مدینہ منورہ میں 24 گھنٹے معاونت جاری ہے۔اس کے علاوہ مرکزی کنٹرول آفس کے تحت رہائش، خوراک، ٹرانسپورٹ، شعبہ گمشدگی و بازیابی، شکایات، ہیلپ لائن مصروف عمل ہیں۔