اسلام آباد، 23 مئی (اے پی ہی): وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد معین ووٹو نے ارجنٹینا کے قومی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ارجنٹینا عالمی امن کے اور خطے کے استحکام کے لیے پرعزم ہیں۔پاکستان ارجنٹینا کے ساتھ تجارتی، ثقافتی سطح پر تعلقات کی وسعت کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ارجنٹینا کو ایک اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے اور باہمی شراکت داری کی بنیاد پر سائنس، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تجارتی تعلقات میں وسعت کےلئے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کےلئے ارجنٹینا سے زرعی پیداوار میں اضافے، تعلیم اور سائنسی میدان میں ترقی کے مواقع موجود ہیں۔