پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے ، وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شذرہ منصب

16

اسلام آباد،19مئی (اے پی پی):وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شذرہ منصب نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے ، گلیشیئر پگھلنے سے لوگوں کی جانوں کا خطرہ ہوتا ہے ، 37 ملین ڈالرسے ایک پروگرام شروع کیا جس کے تحت ارلی وارننگ سسٹم ،لوکل کمیونٹی ٹریننگ کر رہے ہیں تا کہ وہ سیلاب سے بچیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس  میں  بروز پیر  وقفہ سوالات کے دوران کیا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ایک پروگرام شروع کیا جس کے تحت ارلی وارننگ سسٹم ،لوکل کمیونٹی ٹریننگ کر رہے ہیں تا کہ وہ سیلاب سے بچیں۔ انفراسٹرکچر پر بھی کام کر رہے ہیں، 2025 گلیشیئرز کا سال قرار دیا گیا  اور کہا خریف اور ربیع کی فصلوں کے حوالے سے بھی بروقت آگاہی فراہم کر رہے ہیں ۔ عمیر نیازی کے ضمنی سوال پر ڈاکٹر شذرہ منصب نے کہا کہ بارشیں کم ہونے کی وجہ سےپانی کی کمی ہورہی ہے آبادی بھی پانی  کی قلت کا سبب ہے ، وزیراعظم نے ایک ٹاسک فورس بنائی ہے جس کے تحت زیادہ پانی والی فصلوں کو کم کر کے کم پانی والی فصلوں کو فروغ دیا جائےگا ، ڈریپ اریگیشن کی طرف جارہے ہیں تا کہ پانی کو بچایا جاسکے ۔

زرتاج گل کے ضمنی سوال پر وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب نے کہا کہ بہت سی پالیسوں کا جائزہ لیکر ان ان پر عملدرآمد کیا جارہا ہے ، ہر عالمی فورم پر موسمیاتی انصاف کے حوالے سے ضرور آواز اٹھاتے ہیں ۔