پاک چائنہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور بزنس سوفٹ ویئر پر سیمینار کا انعقاد

18

لاہور، 14 مئی ( اے پی پی ) :پاک چائنہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس سلوشن اینڈ سروسز نے بزنس آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور بزنس سوفٹ ویئر پر تفصیلی بریفننگ کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاشف انور ،جنرل سیکرٹری پاک چائنہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صلاح الدین ،کمرشل ایمبسڈر پاک چائنہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمود عربی ،ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عامر علی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد نے سیمینار میں شرکت کی۔

سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاشف انور نے کہا کہ ایف بی آر کی نئی پالیسیوں کے بعد اس سیمینار کی اشد ضرورت تھی پاکستان میں بزنس کو بڑھانا ہے تو تاجروں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور نئے سوفٹ ویئر کی شدید ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے آئی ٹی کا عروج آیا ہے اور پاکستان کا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے آ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ پاکستانی کمپنیز نئے سوفٹ ویئر بنا رہی ہیں جس انڈسٹری میں میڈ ان پاکستان کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔

اس موقع پر ہیلے کالج آف کامرس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سعدیہ فاروق نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور بزنس سے متعلق نئے سوفٹ ویئر کامرس کے طلباء و طالبات کے انتہائی ضروری ہے بزنس سلوشن اینڈ سروسز سے ملکر طلبہ کو اس ضمن میں انٹرن شپ کروائیں گے تاکہ وہ جدید دور میں دنیا کا مقابلہ کر سکیں ۔سیمینار میں بزنس کمیونٹی نے سوالات بھی کیے جبکہ تقریب کے آخر میں مختلف افراد کو سوونئیر بھی دیے گئے۔