پی ایچ اےراولپنڈی شہر کو   تفریحی ماحول فراہم کرنے کے لئے پرُعزم،شہر میں پارکوں کی تزین و آرائش جاری

4

‎راولپنڈی، 06مئی(اے پی پی):پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے شہر بھر کے پارکس اور گرین بیلٹس کی سجاوٹ،عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اور پارکوں کو سرسبز و خوبصورت بنانے کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں  جبکہ پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق پی ایچ اے راولپنڈی کے شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے جبکہ ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر پی ایچ اے نے گلزارِ قائد میں گجر پارک کی تزین و آرائش اور سجاوٹ کا کام سرانجام دیا ہے،‎گجر پارک میں رنگ برنگے پھول اور سرسبز پودوں کی بہار ایک دلکش منظر پیش کرتی ہے،جس سے پارک کے حسن اور تازگی میں اضافہ ہوا ہے۔‎پارک میں بچوں کے کھیلنے کے لئے جھولے بھی نصب کئے گئے ہیں،‎ خوبصورت پھول اور سرسبز مناظر عوام کی توجہ کا مرکز ہیں ‎اس کے علاوہ گجر پارک میں بہترین سیکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں،تاکہ پارک میں تفریح کے لئے آنے والے اپنے آپ کو محفوظ تصور کریں جبکہ پارک کی صاف صفائی کا بھی مکمل خیال رکھا جاتا ہے

‎ پی ایچ اے کا عملہ نہایت محنت سے ہارٹیکلچر کا کام اور پھول پودوں کی نگہداشت کا کام بھی سرانجام دے رہا ہے۔

‎ڈی جی پی ایچ اے  کا کہنا تھا کہ‎راولپنڈی کو خوبصورت اور سر سبز بنانے اور عوام کو ایک اچھا تفریحی ماحول فراہم کرنے کا عزم ہے،عوام سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ماحول کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے میں پی ایچ اے  کا ساتھ دیں گے۔