چیئرمین سی ڈی اے کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ ، تعمراتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی  ہدایت

12

اسلام آباد، 10 مئی ( اے پی پی):وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو 35 یوم کی ڈیڈ لائن میں تکمیل کے حصول کیلئے  تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں ۔

اس سلسلے میں چیئرمین سی ڈی اے نے جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا  اورتعمیراتی کاموں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی واضح ہدایت کی-

اس موقع پر متعلقہ افسران سمیت کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کی جاری تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دی گئی –

‎بریفننگ میں بتایا گیا کہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کی سلپس سڑکوں کا کام تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکا ہے اورمری روڈ انڈر پاس کی کلوٹس کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا سٹرکچرل ورک شیڈول کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے چیئرمین سی ڈی اے نے اب تک کئے گئے تعمیراتی کاموں کی رفتار پر  اطمینان کا اظہار کرتے  ہوئے ہدایت کی کہ  منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت تعمیراتی کام کو یقینی بنا کر رفتار کو مزید تیز کیا جائے  جبکہ تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار اور رفتار میں کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا.اس کے علاوہ  چیئرمین سی ڈی اے نے کنسلٹنٹس اور ریزیڈنٹ انجینئرز کو سائٹ پر تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد تا مری و کشمیر تک مسافروں کو سگنل فری سفری سہولیات میسر آئیں گئی

محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کے انفراسٹرکچر کی  بہتری  کے حوالے سے سی ڈی اے ایک اور سنگ میل عبور کرنے جارہا ہے۔