کامن ویلتھ پاور لفٹنگ گولڈ میڈلسٹ سائبل سہیل، پہلی ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی پرچم بلند کرنے  کیلئے پرعزم

33

اسلام آباد، 23 مئی (اے پی پی): کامن ویلتھ پاور لفٹنگ گولڈ میڈلسٹ سائبل سہیل پہلی ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی پرچم بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے پاکستانی پرچم بین الاقوامی سطح پر بلند کرنے کا اظہار کیا۔

پہلی ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ قطر کے شہر دوحہ میں 23 سے 31 مئی 2025 تک جاری رہی گی۔ افتتاح چیمپئن شپ میں مرد اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں کھلاڑی شمولیت اختیار کریں گے۔

پاکستانی ویٹ لفٹر سائبل سہیل نے کہا کہ وہ اس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کافی پرجوش ہیں۔اپنے سپانسر کی بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے اس ٹورنامنٹ میں نمائندگی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گی۔