لاہور، 08 مئی(اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم۔حیدر خان سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔
ملاقات میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تپادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کا پاک فوج کو بھارتی جارحیٹ کا بھرپور جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملک کی سالمیت کے لیے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں اور پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ بھارت نے رات کی تاریکی میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا اس بھارتی حملے میں معصوم بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے ۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے۔بھارتی جارحیت خطے میں امن کی لیے سنگین خطرہ ہے۔ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے لیکن بھارت اسے پاکستان کی کمزوری نہ سمجھے۔ ملک کی حفاظت کے لیے تمام قوم بند مٹھی کی مانند ایک ہے۔











