یوم تشکر: ریسکیو 1122 ملتان کی جانب سے افواجِ پاکستان ، پاک فضائیہ کو  خراجِ تحسین پیش 

28

ملتان، 11 مئی ( اے پی پی):  پاکستان کی حالیہ عظیم الشان فتح اور دشمن ملک بھارت کی کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر ریسکیو 1122 ملتان نے   یوم تشکر منایا ۔

 اس سلسلے میں کمیونٹی ریسکیو 1122 اسٹیشن چوک کمہاراں والا ملتان میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب سے خطاب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں  کا کہنا تھا کہ حالیہ بیرونی جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے  اپریشن بنیان المرصوص کے دوران عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے زبردست کارگردگی کا مظاہرہ کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ملکی سلامتی کی ضامن پاک فوج بلخصوص پاک فضائیہ کے جانبازوں جنہوں نے دشمن کے طیارے گرائےکو اس شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس کی بدولت آج قوم کا سر فخر سے بلند ہے ۔اس موقع پر ریسکیو جوانوں نے وطن سے محبت اور پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے  نعرے بھی لگائے ۔

 فتح کی خوشی میں فلیگ مارچ  بھی کیا گیا جو ریسکیو1122 ہیڈ آفس سے شروع ہوکر شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا  چوک قذافی پر اختتام پزیر ہوا۔