اسلام آباد، 31مئی ( اے پی پی): وزیراعظم کے مشیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان ، سیکرٹری محی الدین وانی اور ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ کی نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی پر پوری قوم کو فخر ہے، رانا ثناءخان نے کہا کہ ان کا گولڈ میڈل جیتنا کھیلوں کے میدان میں پاکستان کی عزت و وقار میں اضافے کا باعث بنے گا ، یہ کامیابی نوجوان نسل کے لئے ایک روشن مثال ہے – انہوں نے کہا کہ حکومت ان جیسے ہند منر اور محنتی کھلاڑیوں کی بھرپور سپرستی جاری رکھے گی محی الدین وانی نے کہا کہ ارشد ندیم کی مسلسل محنت اور عزم نے انھیں ایشیاء کا چیمئین بنایا ہے ، ان کی یہ کامیابی پاکستان کے ایتھلیٹکس کے میدان میں ایک نیا سنگ میل ہے ، یاسر پیرزادہ نے کہا کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمیئن شپ 2025 میں گولڈ میڈل جیتنا ارشد ندیم کی محنت ،لگن اور عزم کا ثبوت ہے ، جنوبی کوریا میں جیتا گیا یہ اعزاز ،پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے کا باعث بنے گا جبکہ پی ایس بی مستقبل میں بھی کھلاڑیوں کو تربیت اور ہرممکن سہولیات فراہم کرتی رہے گی ۔