اسلام آباد، 10جون(اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران نے بجٹ 2025-26 کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک افواج کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان انڈیا جنگ میں پاکستان کا نام فخر سے بلند ہو گیا۔ اس جنگ کے بعد ڈیفنس انڈسٹری کی پیداوار بڑھے گی۔
انھوں نے کہا کہ اس بار کا بجٹ کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے بہترین ثابت ہوگا، روزگار میں اضافہ ہو گا، ٹیکسیشن میں اضافہ ہوگا۔
صدر آئی سی سی آئی، ناصر منصور قریشی نے نوجوان نسل کو مبارکباد دی جو انھوں نے آئی ٹی کے شعبے میں پاک فوج کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیں۔ ہر شہری اور کاروبار کرنے والے کو ٹیکس ادا کرنا چاہئے۔











