اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

21

اسلام آباد، 13 جون )اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے  کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت ایران کی خودمختاری پر حملہ ہے، اقوام متحدہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لے۔ ایران کو اقوامِ متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا مکمل حق حاصل ہے،پاکستان کی پارلیمان اور عوام ایران کی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اسرائیلی اقدام علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ عالمی برادری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے خطے کے امن و استحکام کے لیے اسرائیلی اشتعال انگیزی کو روکنے کی ضرورت پر زور  دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے منافی ہیں۔