انڈر 19 سکلز اسیسمینٹ کیمپ ملتان کے انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری

1

ملتان، 26جون(اے پی پی):انڈر 19 سکلز اسیسمینٹ کیمپ ملتان کے انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری ہے۔

دوسرے مرحلے میں شامل کھلاڑیوں کو کوچز نے صبح کے سیشن میں کیمپ کے بارے میں بتایا۔دوپہر کے سیشن میں کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔انڈر 19 کیمپ کا دوسرا مرحلہ  30 جون تک جاری رہے گا۔