اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بجٹ اجلاس میں اظہار خیال

12

اسلام آباد، 24جون (اے پی پی):اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں  بروز منگل بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنا دفاعی بجٹ بڑھا رہا ہے ۔آپریشن اور انفراسٹرکچر میں بھارت نے 27فیصد زیادہ سرمایہ کاری کی ہے ۔ہمارے دفاعی بجٹ میں 20فیصد اضافہ ہے ۔

پاکستان کے دفاعی شعبے کے بجٹ کو ویلیو ایڈڈ میں خرچ ہونا چاہیے۔آپکی توجہ دفاع پر ہونا چاہیے قومی پیچھے کھڑی ہوگی۔انھوں نے کہا کہ بھارت  کے بارے میں ہمیں معلوم تھا کہ ایک اور فالس فلیگ کرے گا ۔وہی چیز ہوئی پہلگام میں  22اپریل کو ہوئی اور 6 مئی کو بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے۔ دس مئی 2025کی صبح بھارت نے بولاری ائر بیس پر حملہ کیا ۔ہم لوگ محب وطن پاکستانی ہیں فلور پر کہتا ہوں مودی پھر حملہ کرے گا ۔بھارت کے سندور کو ہم نے تندور بنانا ہے بھارت کا دفاعی بجٹ 82ارب ڈالر ہمارا بجٹ7ارب ڈالر سے زائد ہے۔