ایس ایس پی سکھر اظہر خان کا جلوس کی گزرگاہوں کا دورہ، سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال

6

  سکھر،30جون (اے پی پی): ایس ایس پی سکھر اظہر خان کا روہڑی کے مختلف علاقوں اور جلوس کی گزرگاہوں کا دورہ، منتظمین سے ملاقاتیں اور سیکیورٹی روٹس کا جائزہ لیا،ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے امام بارگاہ کے منتظمین سے ملاقات کی اور سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کے داخلی و خارجی راستوں کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کو مزید موثر بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں۔

ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ایس ایس پی سکھر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس سے مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن پر دیں، تاکہ امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے،ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے امام بارگاہ کے منتظمین سے ملاقات کی اور سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،

جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کے داخلی و خارجی راستوں کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں، محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایس ایس پی سکھر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس سے مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن پر دیں، تاکہ امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔