ایم این اے ساجد مہدی کی اسرائیل کیجانب سے ایران اور فلسطین پر بڑھتی جارحیت کی مذمت

2

اسلام آباد،18 جون(اے پی پی):ممبر قومی اسمبلی  ساجد مہدی نے اسرائیل کی ایران اور فلسطین پر بڑھتی جارحیت کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہمیں اپنی آنکھیں کھلی رکھنی ہونگی، کیونکہ دشمن ہماری طاق میں بیٹھا ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی ساجد مہدی کا کہنا تھا کہ  اللہ نے پاکستان  کو جس عزت سے نوازا ہے اس پر شکر گزار ہیں۔ تمام عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس طرح انہوں نے دشمن کو اس کی جارحیت پر بھرپور انداز میں جواب دیا۔

 انہوں نے بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زراعت ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے مگر آج تک ہم نے زرعی شعبے میں کوئی اصلاحات نہیں کیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے زرعی شعبے پر توجہ کی درخواست کی۔