اسلام آباد، 26 جون (اے پی پی): ایم این اے شاہدہ اختر علی نے بروز جمعرات اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویمن اینٹرپرینیور شپ پر زور دینا چاہئے،ہمارے ملک میں خواتین آبادی کا 52 فیصد ہیں پر انہیں بہت سے مسائل کا سامنا ہے جس میں موبلٹی ، رہائش ، کھانا، پینے کا صاف پانی، روزگار کے مواقع،صنفی تشدد جیسے سنگین مسائل شامل ہیں۔ ان مسائل کو حل کرنے کی لیے پالیسی سازی کی ضرورت ہے اور بجٹ میں اس حوالے سے ہماری پارٹی نے بہت سی سفارشات پیش کی ہیں امید کرتے ہیں یہ منظور کی جائیں گی۔
انھوں نے کہا کہ اگرچہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا بجٹ716 بلین تک بڑھایا گیا ہے، ہونا تو یہ چاہئیے کہ زیادہ سکلڈ بیسڈ پروگرامز اس کا حصہ بنایا جائے تاکہ خواتین پیشہ ورانہ تربیت و مہارت حاصل کر کے اپنے پیروں پر کھڑا ہو سکیں۔