خانیوال، 27 جون (اے پی پی): پاکستان کا ہر خطہ اپنی خاص فصلوں کے لیے مشہور ہے لیکن اگر بات آموں کی ہو تو ضلع خانیوال خاص مقام رکھتا ہے یہاں آم کے باغات نہ صرف دہائیوں پرانے ہیں بلکہ ذائقے میں بھی اپنی مثال آپ ہیں۔
ضلع خانیوال میں سنتالیس ہزار ایکڑ پر آم کے باغات ہیں جس میں 80 فیصد آم کے باغات تحصیل کبیروالا جو دریائے راوی اور دریائے چناب کے سنگم پر ہے اسی طرح اگر آم کی ورائٹی کی بات کی جائے رٹول، چونسہ، دوسہری، موسمی چونسہ، کالا چونسہ، فجری، مالداہ اور اس کے ساتھ ساتھ ایک جامنی کلر کا آم جو جنوبی پنجاب میں اس دفعہ زیادہ کاشت کیا گیا ہے شان خدا ہے۔