رواں مالی سا ل میں جولائی 2024 تا مارچ 2025کے دوران 13 نئےالیکٹرک کارز مینوفیکچررز کو لائسنسز کا اجراء کیا گیا

2

 اسلام آباد ،09 (اے پی پی ):اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سا ل میں جولائی 2024 تا  مارچ 2025کے دوران 13 نئے مینوفیکچررز کولائسنسز کا اجراء کیا گیا   جبکہ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کےلئے 57مینوفیکچررز کو اجازت نامے جاری کئے گئے ہیں۔ اور اس دوران  ای وی ٹو اور تھری ویلرز کی پیداوار32ہزار923یونٹس ریکارڈکی گئی ہے جبکہ مالی سال 2022 سے اب تک یہ پیداوار76ہزار979یونٹس رہی ہے۔واضح رہے کہ چائنا کی الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی  کمپنی بی وائی ڈی میگاموٹرز کے اشتراک سے کراچی میں 2026 تک پلانٹ قائم  کر ے گی جس کےلئے 2030 تک سیلز کا سالانہ حجم ایک لاکھ یونٹس سے زائد مقرر کیا گیا ہے۔یہ اعدادوشمار کلین اینڈ گرین  اور میک ان پاکستان کے عزم کے فروغ کی عکاسی کرتے ہیں۔