رکن قومی اسمبلی غلام علی تالپور کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال 

15

اسلام آباد، 19جون(اے پی پی):قومی اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے  رکن قومی اسمبلی غلام علی تالپور  نے پاکستانی اور عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دشمن ہم  سے اس لئے خوفزدہ ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں  پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے۔

انہوں نے ذولفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا وژن تھا کہ گھاس کھائیں گے مگر ایٹم بم ضروربنائیں گے، بے نظیر بھٹو ملک میں میزائل ٹیکنالوجی لائیں اور آج پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

بجٹ کے حوالے سے بات کرتے پوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری 45 فیصد آبادی غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے پرمجبور ہے،یہی وہ طبقہ ہے جو ہمیں ووٹ دیتے ہیں،اس کے بارے میں سوچنا ہو گااور کہا کہ  ہمارے Macro  اعدادو شمار تو بہتر ہو رہے ہیں مگر Micro  اعداد و شمار ٹھیک نہیں ہیں۔