ستھرا پنجاب پروگرام میں روز بروز بہتری آنا خوش آئند ہے، عوام کا اعتماد وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے،وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق

14

لاہور؛ 24 جون ( اے پی پی ) وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، ڈی جی خان میں ستھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ لیا گیا ۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، فوکل پرسن ستھرا پنجاب عاصم محمود بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس میں چاروں ڈویژنوں میں صفائی کی صورتحال، چیلنجز اور دیگر امور پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام میں روز بروز بہتری آنا خوش آئند ہے، عوام کا اعتماد وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے، برسات کا موسم شروع ہوگیا، نالیوں کی ڈی سلٹنگ باقاعدگی سے کی جائے، درکار مشینری میں کوئی کمی ہے تو پوری کریں۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ جاری رہے گا، مقررہ اہداف کے حصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، صوبائی وزیر نے کنٹریکٹرز کو سن کر ضروری ہدایات بھی جاری کیں اور کہا کہ عیدالاضحٰی پر اعلیٰ کارکردگی ستھرا پنجاب پروگرام کا اعزاز ہے، وزیراعلیٰ نے وعدے کے مطابق ورکرز کو عید پر محنت کا انعام دے دیا، باقی ماندہ ڈمپنگ سائٹس کی تیاری کا کام جلد مکمل کیا جائے، سیکرٹری بلدیات نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دیہات کی سطح پر عملہ صفائی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں، مون سون کے دوران مشینری کی دیکھ بھال کریں۔