سولر پینل پر ٹیکس کی شرح 10فیصد کر دی گئی ہے  جو کہ خوش آئند ہے،نعمان سلام شیخ

4

اسلام آباد، 23 جون(اے پی پی):ایم این اے نعمان اسلام شیخ نے بروز پیر اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ بجٹ پر قومی اسمبلی میں مختلف سفارشات زیر بحث رہیں اور اتحادیوں اور پی پی پی نے  سفارشات کی منظوری کے لیے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔

نعمان اسلام شیخ نے کہا کہ سکھر موٹروے منصوبہ اس وقت سندھ کا سب سے بڑا ایشو ہےاس پر توجہ کی خصوصی ضرورت ہے۔

سولر پینل پر ٹیکس کی شرح  10فیصد کر دی گئی ہے  جو کہ خوشآئیند ہے،ہمارا تعلق جس دھرتی سے ہے وہاں لوگوں کےمعاملات زندگی سولر پینل سے ہی رواں دواں ہیں۔

زراعت  کے شعبے میں کسانوں اور کاشتکاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کےلئے مزید اقدامات اٹھانے چاہیئں۔