سکھر: اروڑ یونیورسٹی کی جانب سے فال 2025 کے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کامیابی سے مکمل

5

سکھر، 30 جون (اے پی پی): اروڑ یونیورسٹی آف آرٹ، آرکیٹیکچر، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج، سکھر نے فال 2025 (راؤنڈ 02) کے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ منعقد کیا۔

ملک بھر سے 1700 سے زائد امیدواروں نے داخلے کے لیے درخواستیں جمع کروائیں، جن میں سے 1500 سے زیادہ امیدواروں نے مختلف انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرامز میں داخلے کے لیے ٹیسٹ میں شرکت کی۔ان پروگرامز میں شامل ہیں،بی ایس سائبر سیکیورٹی، بی ایس آرٹیفیشل انٹیلیجنس، بی ایس ملٹی میڈیا اینڈ گیمنگ، بیچلر آف آرکیٹیکچر، بی ایس سول انجینئرنگ، بی ایس انوائرمینٹل سائنسز، بی ایس فیشن ڈیزائن، بی ایس ٹیکسٹائل ڈیزائن، بی ایس ڈیجیٹل آرٹ، بی ایس ویڑول آرٹس، بی ایس پاکستان اسٹڈیز، بی ایس آثارِ قدیمہ، اور بی ایس سیاحت و ہوٹل مینجمنٹ شامل ہیں،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین کی متحرک قیادت میں یہ انٹری ٹیسٹ یونیورسٹی کیمپس میں پُرامن، شفاف اور سہولتوں سے آراستہ ماحول میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔

ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کے ساتھ آئے والدین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے، جن میں آرام دہ انتظار گاہ، بنیادی سہولیات، اور کیمپس، بوائز و گرلز ہاسٹل کے گائیڈڈ دورے شامل تھے،طلبہ کی سلامتی اور صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے، یونیورسٹی نے ریسکیو 1122 کے تعاون سے موبائل ہیلتھ یونٹ، پولیس سیکیورٹی، اور موقع پر موجود جنرل فزیشن کی سہولت فراہم کی گئی۔

انٹری ٹیسٹ کی آفیشل جوابی شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی؛  https://aror.edu.pk/announcements