شہرِ اولیاءکی پہچان، چوکوں پریادگاروں کی تعمیرکی روایت برقرار

2

ملتان، 30 جون (اے پی پی):کمشنرملتان ڈویژن عامرکریم خاں نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بیوٹیفکیشن وژن کے تحت ملتان میں خوبصورتی کا سفرتیزی سے جاری ہے۔شہرکی خوبصورتی کیلئے چوکوں پریادگاروں کی تعمیرکی روایت برقرارہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے شہرِ اولیاءکی پہچان، خوبصورتی کے نئے نشان ڈیہڑ چوک پرمحکمہ ہائی ویز کی زیر نگرانی نجی شعبے کے تعاون سے چوتھے چوک پر تعمیر آئی ڈیپ کے تیار کردہ منفرد ڈیزائن کا فیتہ کاٹنے کے موقع پرکیا۔

انہوں نے کہاکہ 27 فٹ اونچی 30 لاکھ روپے سے تعمیر یادگار پرشہر اولیاءکی پہچان بلیو پاٹری کی ٹائلز لگائی گئی ہیں۔

کمشنرنے  کہاکہ شہر کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنے والی مزید یادگاریں زیر تعمیر ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈویژنل انتظامیہ شہریوں کے تعاون اور نجی سیکٹر کی خدمات کو سراہتی ہے۔