صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے وفد ملاقات

1

 

کراچی، 25 جون (اے پی پی ):صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس، مشیر برائے جیل خانہ جات حکومت آزاد کشمیر سردار احمد صغیر، ایم ایل اے علی شان سونی، اور سردار عمر تنویر پر مشتمل وفد نے زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کی ہے ۔

ملاقات کے دوران وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ صدرِ مملکت نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں شرکاء نے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور قومی مفاہمت، اتحاد، اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ، پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر اور ایم پی اے فریال تالپور بھی موجود تھیں۔