صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات

6

‎ لاہور، یکم جون( اے پی پی):  صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم  محمد شہباز شریف کی گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی ہے،‎ ملاقات  میں ملک کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہء خیال  کیا گیا -ملاقات میں وزیر اعظم کے  دوست ممالک کے حالیہ دوروں پر بھی گفتگو کی گئی۔‎ملاقات میں سیاسی اتحادیوں کے درمیان تعاون پر بھی تبادلہء خیال ہوا-دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت کو عام آدمی کے ریلیف اور فلاح کیلئے آئندہ بجٹ میں اقدامات لینے چاہئیں جبکہ سیاسی اتحادیوں کو ملکی مفاد میں مل کر آگے چلنے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔