قومی اسمبلی اجلاس میں کامرس ڈویژن کے 26ارب99کروڑ85لاکھ74ہزار کے 2مطالبات زر منظور

13

اسلام آباد،24 جون(اے پی پی):قومی اسمبلی اجلاس میں بروز منگل کامرس ڈویژن کے 26ارب99کروڑ85لاکھ

ہزار کے 2مطالبات زر منظور کر لئے گئے۔

 کامرس ڈویژن بجٹ پراپوزیشن کی 69کٹوتی کی تحاریک کثرت رائے سے مسترد کر دی گئی۔وزارت دفاع کے26کھرب 8ارب 72کروڑ 95لاکھ کے 5مطالبات زر منظور کئے گئے۔دفاع کے بجٹ پر اپوزیشن کی 22کٹوتی کی تحاریک کثرت رائے سے مسترد کر دی گئیں۔

توانائی ڈویژن مطالبات زر پر اپوزیشن نے کٹوتی کی 202تحاریک پیش کر دیں ۔وزیر خزانہ نے اپوزیشن کی تمام کٹوتی کی تحاریک مسترد کر دیں۔