قومی اقتصادی سروے 2024-25ء

4

 اسلام آباد ،09 جون (اے پی پی ):قومی اقتصادی سروے 2024-25ء کے مطابق رواں مالی سا ل کے دوران مینوفیکچرنگ کے شعبہ کی   مجموعی شرح نمو1.3فیصد رہی  جبکہ چھوٹے  مینوفیکچرنگ اداروں اور مذبحہ خانوں کی شرح نمو بالترتیب 8.8فیصد اور6.3فیصد ریکارڈ کی گئی  اور  کان کنی کے شعبہ کی شرح نمو رواں مالی سال کے دوران 3.4فیصد رہی ہے

قومی معیشت میں مینوفیکچرنگ اورکان کنی کے شعبے کلیدی کردار  کے حامل ہیں  جو مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی ) میں مشترکہ طور پر 13.2فیصد کے شراکت دار  ہیں۔ صنعتی شعبہ میں بڑے صنعتی اداروں (ایل ایس ایم )  کا شعبہ مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں 67.5فیصد کا حصہ دار ہے جبکہ جی ڈی پی میں اس کی شراکت داری 8فیصد ہے۔ اسی  طرح چھوٹے  مینوفیکچرنگ کے ادارے اور مذبحہ خانے   مینوفیکچرنگ کے مجموعی شعبے میں 2.4فیصد جبکہ جی ڈی پی میں 1.4فیصد کے حصہ دار ہیں۔