محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں اسٹوڈنٹ پراجیکٹ ایگزیبیشن کا انعقاد

2

محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں اسٹوڈنٹ پراجیکٹ ایگزیبیشن کا انعقاد

ملتان، 27جون(اے پی پی): محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ملتان میں ایک شاندار اسٹوڈنٹ پراجیکٹ ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے طلباء و طالبات نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس نمائش میں کیمیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس اور بی بی اے کے ڈیپارٹمنٹس نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ایگزیبیشن کے مہمانِ خصوصی یونیورسٹی کے معزز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انجینئر طاہر سلطان تھے، جنہوں نے نہ صرف تمام پراجیکٹس کا تفصیلی جائزہ لیا بلکہ طلبہ کے تیار کردہ منصوبوں کو گہری دلچسپی سے دیکھا۔ انہوں نے طلبہ کی محنت، جذبے اور تخلیقی سوچ کو بھرپور سراہا اور ان کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔پروفیسر ڈاکٹر انجینئر طاہر سلطان نہ صرف ایک ماہر تعلیم اور تحقیقی رہنما ہیں بلکہ انجینئرنگ کی دنیا میں اپنی علمی خدمات کے باعث ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں۔