ممبر قومی اسمبلی حسان صابر کا بجٹ اجلاس 2025-26 میں اظہار خیال: کراچی کو اقتصادی کیپیٹل قرار دینے کا مطالبہ

21

اسلام آباد،19جون(اے پی پی):رکن قومی اسمبلی حسان صابر نے جمعرات کو قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس 2025-26 کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ایک ایسا شہر ہے جو روشنیوں، رنگوں، اقتصادی سرگرمیوں اور چیریٹی کے حوالے سے نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر کی ترقی اور عوامی سہولیات کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، خصوصاً روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے۔

حسان صابر نے مطالبہ کیا کہ کراچی کو باضابطہ طور پر “اکنامک کیپیٹل” قرار دیا جائے تاکہ وہاں کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ممکن ہو سکے اور اقتصادی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں معاشی امکانات کو مزید تقویت دینے کے لیے جامع حکمت عملی اختیار کی جانی چاہیے۔