ممبر قومی اسمبلی سردار محمد یوسف کا قومی اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال

18

اسلام آباد،20 جون(اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی   سردار محمد یوسف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ 2025 کےحج کا فریضہ ایک لاکھ پندرہ ہزار سے زائد حجاج نے ادا کیا جس میں 88 ہزار حجاج سرکاری حج پر گئے اور باقی پرائیویٹ کوٹے پر گئے۔ پاکستان مسلم لیگ نُ کی حکومت کو اللہ نے سرخرو کیا کہ احسن طریقے سے اس مقدس فریضہ کی ادائیگی ہوئی۔ 65 ہزار لوگ رہ گئے تھے حکومت سعودیہ کی ٹائم لائن آ چکی ہے اس کے مطابق عمل در آمد ہو گا اور دس جولائی کو اس کی قرعۂ اندازی ہو جا ئے گی ۔ حج 2026 کے لئے ایک لاکھ چھبیس ہزرا حجاج کا کوٹہ ہے۔

بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تنخوا دار طبقے کو ریلیف دیا گیا ہے۔ زراعت کے شعبے پر کوئی نئے ٹیکس نہیں لگائے گئے۔ برآمدات کے فروغ کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔ صوبوں کو چاہئے کہ وہ عوام کی بہتری کے لئے اقدامات کریں کیونکہ یہ صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ ہم نے ہمیشہ خیبر پختونخوا حکومت سے التجا کرتے ہیں کہ عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔ روز گار کے مواقع پیدا کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے میں سیاسی ورکرز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انتظامی بنیادوں پر مزید صوبوں کا قیام ضروری ہے۔ تاکہ عوامی مسائل کو حل کیا جا سکے۔